ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں .......علامہ اقبال - MK-Parenting Easy-Parenting-Advices-Tips-Tricks

MK-Parenting

Parenting-Advices-Tips-Tricks

Post Top Ad

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں .......علامہ اقبال

Share This


Allama Iqbal Poetry


      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں



 

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

 

تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں

یہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں

 

قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پر

چمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں

 

اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم

مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں

 

تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا

ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں

 

اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا

کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں

 

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں

یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں



علامہ اقبال

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad