حج بغیر محرم - MK-Parenting Easy-Parenting-Advices-Tips-Tricks

MK-Parenting

Parenting-Advices-Tips-Tricks

Post Top Ad

حج بغیر محرم

Share This

 

Hajj without Mahram



سعودی عرب کی خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت-محرم کے بغیر خاتونِ کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔پاکستانی خواتین اور دیگر اسلامی ممالک کی خواتین کی بھی یہ خواہش اکثر وبیشتر سامنے آتی رہتی ہے۔اب تؤ انہیں بھی دلیل مل گئی اب وہ بھی یہ مطالبہ پر سال کر سکتیں ہیں ۔

جبکہ بخآری اور مسلم میں روایت ہے۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتےہیں۔میں ۔نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا۔اپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے۔کوئ مرد کسی عورت کے ساتھ ہر گز تنہائی میں نہ ملے۔اللا یہ کہ اس (عورت)کا محرم ساتھ ہو۔نہ ہی کوئی عورت محرم کے بغیر سفر کرے۔ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا  یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 

میری بیوی حج پر جا رہی ہے۔اور میں نے فلاں فلاں غزوہ میں اپنا نام لکھوایا ہے۔اپ نے فرمایا جاؤ تم اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔

ایران کے ایک شہر (رے) کی ایک عورت نے حضرت نخفی رح (امام ابوحنیفہ کے استاد)کو لکھا کہ میں نے فرض حج ادا۔ نہیں کیا۔اور میں مالدار ہوں۔لیکن میرا محرم نہیں ہے۔(میرے لیے کیا حکم ہے؟) حضرت ابرہیم نخفی رح نے عورت کو جواب لکھا کہ تو ان لوگوں میں سے ہے جن پر اللہ نے حج فرض نہیں کیا۔

حج جیسے اہم رکن میں جہاں خیموں کی تلاش۔ کنکریاں چننا۔منی سے عرفات پھر مزدلفہ جانا ۔اچھے اچھے لوگ گھوم جاتے ہیں خواتیں مطالبہ کر نے سے پہلے کچھ تو سوچیں؟.کیونکہ خواتین نے کاروبار پھر نوکری ۔گھر سے باہر اکیلے جانا شاپنگ خود کرنا اور بہت سی زمہ داریاں خودی کے  چکر میں ۔۔۔۔۔لےکر ۔۔۔بس اپنا بوجھ بڑھایا ہے۔گھٹایا نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے چار مردوں (باپ۔بھائ۔شوہر۔بیٹے)کا حصار جو دیا تھا۔خواتین اسکی قدر کرتیں ۔تو بہت سی الجھنوں سے بچ جاتیں۔اللہ تعالیٰ خواتیں کو اپنی عزتوں کی حفاظت کی فکر دے ۔اپنی عزت کی قدر دے۔اور اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad